ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / مدھیہ پردیش سیاسی بحران :فلورٹیسٹ ملتوی کرنے کے معاملہ پرسپریم کورٹ میں کل ہوگی سماعت

مدھیہ پردیش سیاسی بحران :فلورٹیسٹ ملتوی کرنے کے معاملہ پرسپریم کورٹ میں کل ہوگی سماعت

Tue, 17 Mar 2020 20:03:06    S.O. News Service

نئی دہلی،17؍مارچ(ایس او نیوز؍ایجنسی) سپریم کورٹ نے مدھیہ پردیش اسمبلی میں اکثریت ثابت کرنے کو 26مارچ تک کےلئے ٹالنے کے معاملے میں منگل کو اسمبلی اسپیکر اور ریاستی حکومت کو نوٹس جاری کئے۔معاملے کی سماعت کل 10:30 بجے ہوگی۔جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ اور جسٹس ہیمنت گپتا کی بینچ نے بی جےپی کے سینئر لیڈر اور سابق وزیراعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان سمیت دیگر افراد عرضیوں پر سماعت کرتے ہوئے اسمبلی اسپیکر،کمل ناتھ حکومت اور دیگر مدعا علیہان کو نوٹس جاری کئے اور کل تک جواب دینے کو کہا۔

 ہے۔عدالت نے کہا کہ سبھی فریقوں کو نوٹس ای میل اور واٹس ایپ کے ذریعہ بھیجے جائیں گے۔16باغی ارکان اسمبلی کی عرضی اور عرضیوں کی کاپی بھی ای میل کے ذریعہ بھیجی جائےگی۔

چوہان کی جانب سے سینئر وکیل مکل روہتگی نے دلیل دی کہ اسمبلی میں فلور ٹیسٹ کی ضرورت ہے،لیکن حخومت اس سے بچ رہی ہے۔جسٹس چندر چوڑ سے سماعت کےلئے کل ساڑھے دس بجے کا وقت مقرر کرتے ہوئے سبھی متعلقہ فریقوں کو نوٹس جاری کئے۔16باغی ارکان اسمبلی کی جانب سے وکیل منندر سنگھ نے دلیل دی اور عدالت سے اس معاملے میں انہیں فریق بنانے کی اپیل کی۔اس اپیل پر بھی عدالت نے نوٹس جاری کیا۔شیوراج سنگھ نے دلیل دی کہ کانگریس کے 22ارکان اسمبلی نے اسمبلی سے استعفے دئے ہیں،ان میں سے صرف چھ کے استعفے منظور کئےگئےہیں۔باقی 16 ارکان اسمبلی کے بھی استعفے منظور کئےجانے چاہئے۔
واضح رہے کہ اسمبلی اسپیکر این پی پرجاپتی نے کورونا کا حوالہ دیتے ہوئے 26مارچ تک فلور ٹیسٹ کو ٹال دیا ہے۔


Share: